ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو مبارکباد، بھارت کو واضح پیغام

سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کی اور بھارت کے خلاف پاکستانی سیاسی قیادت کی یکجہتی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج، عوام اور سیاسی قیادت سب ایک ہی پیج پر ہیں اور ہمارے جوان ہر وقت الرٹ ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ‘مرد آہن’ قرار دے دیا، بھارت کو سخت پیغام

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں کا بیانیہ اور قوم کے طور پر یکجہتی ہماری قوت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت انشاء اللہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے فالس فلیگ آپریشن اور پھیلگام کے ڈرامے کا عالمی سطح پر انکشاف ہو چکا ہے اور بھارت ان تحقیقات سے بھاگ رہا ہے کیونکہ بھارتی حکومت انسانی جانوں کی اہمیت نہیں سمجھتی۔ اقلیتوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت نے فسطائیت کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے کو پاکستان کی اسٹریٹیجک فورسز کی تکنیکی مہارت اور آپریشنل تیاریوں کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اس تجربے میں جدید نیویگیشن اور اعلی تکنیکی مہارت کا استعمال اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کی سیاست، قوم اور افواج کا ہم آہنگ ہونا ملک کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی عوام اور عسکری قیادت کو مبارکباد، بھارت کو واضح پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!