پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دیے

پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دیے

ویب ڈیسک تشکُّر نیور

پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

حج معاہدے پر سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، منٰی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔
نہوں نے بتایا کہ سعودی وزیرحج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے تعاون کا یقین دلایا۔

شارٹ حج میں عازمین 20 یا 21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے، اسپانسرز اسکیم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حاجی اگر مدینہ میں8 کی بجائے4 دن رہنا چاہیں توپیکج مزید 30 سے 35 ہزار روپےکم ہوجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!