کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

موچکو چیک پوسٹ پر انسدادِ اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، منشیات، موبائل فونز، انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس برآمد

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، کارروائی کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جہاں بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزم نیاز احمد کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی، یعنی 33 ہزار امریکی ڈالر، اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ مزید برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد سے معلوم ہوا کہ ملزم کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث رہا ہے۔ ضبط شدہ موبائل فونز سے غیر قانونی لین دین سے متعلق شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نیاز احمد غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔ وہ حکام کو برآمد ہونے والی کرنسی کی قانونی حیثیت سے متعلق کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

گرفتار ملزم کو ثبوتوں سمیت مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں، منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورکس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!