کراچی: پیر گل حسن ٹاؤن کے الاٹیز نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبضہ کی عدم فراہمی اور ٹھیکیدار کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ٹھیکیدار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
آرمی چیف کا دشمن کو واضح پیغام، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا
مظاہرے میں شریک الاٹی ثاقب شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پلاٹ الاٹ کیے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اب تک نہ تو قبضہ دیا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹھیکیدار تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے اور ہماری کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری داؤ پر لگ چکی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور اربابِ اختیار فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کریں اور الاٹیز کو ان کے پلاٹوں کا فوری قبضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو سڑکوں پر مزید احتجاج کیا جائے گا۔

