لانڈھی پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر کارروائی، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار

تھانہ لانڈھی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

قائدآباد پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ کمسن بچہ والدین سے مل گیا
ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کے مطابق، پولیس گشت کے دوران مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم ظفر علی عرف منو ولد محمد حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ جبکہ اس کا ساتھی ارسلان عرف اچھو ولد محمد اسلم موقع سے ایمونیشن پھینک کر فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا، اور پولیس کے مطابق ملزم ایک عادی مجرم ہے، جو اس سے قبل تھانہ آرام باغ، تھانہ بلدیہ، اور تھانہ مدینہ کالونی میں مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم اور اس کا مفرور ساتھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں علاقے میں جرائم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مؤثر کارروائی، ایک ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!