کراچی: بھینس کالونی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی تشکر نیو تھانہ سکھن کی حدود میں واقع بھینس کالونی کے روڈ نمبر 8 پر ایک تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تربت، بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد خوارج ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکھن تھانے کی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اہلکاروں نے موقع پر موجود افراد سے ابتدائی معلومات اکٹھی کیں جبکہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی اور تکنیکی زاویوں سے جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر ناقص تعمیرات یا عمارت کی بنیادوں کی کمزوری اس حادثے کا سبب ہو سکتی ہے تاہم مکمل رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائے گی۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: بھینس کالونی میں تین منزلہ عمارت گر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!