سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے فضائی جاسوسی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
Karachi Mayor Murtaza Wahab’s Crackdown on Land Mafia | Orangi Town Project Director Fights Back
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور مستعدی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ افواجِ پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں، اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور جواب دے گی۔
ادھر، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی بھی شروع کر دی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی، اور پاکستانی شہریوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے۔
جواباً، پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے مؤثر سفارتی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو محدود کیا، اور واضح پیغام دیا کہ اگر پانی بند کیا گیا تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے۔
جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی پر عالمی برادری نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے کی ذمہ داری علاقائی حریف پر عائد کی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ تاہم بھارت کی جانب سے امن کی کوششوں کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی جاری ہے۔
