کالا باغ کے بعد کینالز منصوبہ بھی دفن، بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی فتح، پیپلز پارٹی میں بڑی شمولیتیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جس طرح شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو دفن کیا تھا، اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کینالز منصوبے کو دفن کروا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب کینالز پر سیاست کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ سڑکیں کھول دیں اور عوام کو مزید تکلیف میں مبتلا نہ کریں۔

پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کامیاب سفارتکاری، بھارت کی خواہش پوری نہ ہو سکی

اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت ایک مقامی ہال میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم لیگ ن سندھ کے سینئر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق اور دیگر رہنماؤں نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس جلسے میں ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کی شمولیت نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے محض تین سو افراد کے ساتھ پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور آج کروڑوں عوام پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کبھی بھی اپنے پانی کے ایک بوند کا سودا نہیں کرے گا۔ نثار کھوڑو نے کنال منصوبے کی موت پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر قوم کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے نئے شامل ہونے والے تمام رہنماؤں اور کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں پیپلز پارٹی مضبوط ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے 25 ٹاؤنز میں سے 13 پر قابض ہے، اور اب ہمارا ہدف مزید ایم این اے اور ایم پی اے منتخب کروا کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے۔

سعید غنی نے واضح کیا کہ کینالز منصوبے کی منظوری کا الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں ارسا نے اضافی پانی کے بارے میں ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا، جس کی سندھ کے نمائندے نے اس وقت بھی مخالفت کی تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر کینال منصوبے کی مخالفت کی اور یہ عوام کے مفاد میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھارت کے حوالے سے موقف بھی دوٹوک اور واضح ہے کہ جہاں ملک کا پانی بند ہوگا، وہاں مودی کا خون بہے گا۔

جلسہ عام میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جانی میمن، شرجیل رضوانی، رانا احسان اور چن زیب سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

One thought on “کالا باغ کے بعد کینالز منصوبہ بھی دفن، بلاول بھٹو کی قیادت میں سیاسی فتح، پیپلز پارٹی میں بڑی شمولیتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!