فیملی فن گالا برائے فیملیز شہداء ضلع کیماڑی پولیس

فیملی فن گالا برائے فیملیز شہداء ضلع کیماڑی پولیس

کراچی(تشکُّر نیور ) ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ کی جانب سے شہداء ضلع کیماڑی کے اہلخانہ اور ننھے منھے بچوں کے لئے پورٹ گرینڈ کراچی میں رنگا رنگ تقریب فیملی فن گالا کا انعقاد کیا گیا۔

شہداء پولیس فیملی فیسٹیول میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب خادم حسین رند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فن فیسٹیول میں شہداء کیماڑی پولیس کے بچوں کے لئے میجیکل شو، سرکس، سائیکلنگ و دیگر تفریحی سہولیات اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 50 شہداء کے گھروں سے 250 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ

اس موقع پر پولیس افسران بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اہلخانہ سے ملاقات کرکے حالات زندگی کے بارے میں دریافت کیا۔

ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہداء کے بچوں کے لئے اس قسم کا منفرد تفریحی پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا

اس شہر کی رونقوں کے لئے شہدائے پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ انکے اہلخانہ اور بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!