باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں، مشرف علی راجپوت
گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد میں بچیوں کو 10 کمپیوٹرز کا عطیہ
کراچی (تشکُّر اسٹاف رپورٹر)تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی ای او سینٹرل ایلیمینٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن مشرف علی راجپوت نے گورنمنٹ گرلز پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکول ناظم آباد میں خستہ حال کمپیوٹر لیب کو اپنی ذاتی دلچسپی اور ذاتی اخراجات سے نہ صرف رینوویٹ کرایا بلکہ دو لاکھ کی خطیر رقم سے اسکول کی بچیوں کو 10 کمپیوٹرز کا عطیہ بھی کیا۔یہ ان کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس کاوش پر اسکول کی پرنسپل صائمہ فہیم نے ڈی ای او سینٹرل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
