لیاقت آباد پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کیے جنکی تفصیلات ذیل ہیں
کراچی(تشکُّر نیور اخبار ) لیاقت آباد پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان سمیت موٹر سائیکل لفٹر اور جواء سٹہ کھیلنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا
لیاقت آباد پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کیے جنکی تفصیلات ذیل ہیں
*پہلی کاروائی*
لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمانزبیر ولد ساجد، دانش ولد اخلاق احمد اور فیضان ولد محمد مختار کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 30 پڑیاں تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد کرلی
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 10/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا
*دوسری کاروائی*
دوسری کاروائی کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم فیاض علی ولد ریاض آرائیں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے لیاقت آباد کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی
برآمدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ نمبر 11/2024 دفعہ 381A ت پ لیاقت آباد تھانے میں درج ہے
*تیسری کاروائی*
تیسری کاروائی میں جواء سٹہ میں ملوث ملزمان محمد نذیر ولد ممتاز علی، فرحان ولد افتخار الدین اور شاہ رخ ولد سعید خان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے داؤ منی 600 روپے اور پھڑمنی 600 روپے برآمد کر لیا
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 15/2024 گیمبلنگ ایکٹ کے تحت درج کرکے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
