پاک بحریہ بحیرہ عرب میں میری ٹائم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی)
نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد

پاک بحریہ بحیرہ عرب میں میری ٹائم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے

اسلام آباد(تشکُّر نیوز) پاک بحریہ بحیرہ عرب میں ملکی اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو کڑی نگرانی میں رکھنے کے لیے اپنے جہازوں کی مستقل موجودگی کو یقینی بنا رہی ہے تا کہ ہمارے علاقے سے گزرنے والے پاکستانی اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے2 سے 3 بحری جہاز ہمیشہ ان علاقوں میں گشت کرتے رہتے ہیں جن پر پاکستانی اور بین الاقوامی تجارتی جہاز چلتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی سمندری علاقے سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وسیع فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے پس منظر اپنے بحری جہاز تعینات کیے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!