ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے میٹرک بورڈ آفس میں طلباء و سائلین کیلئے ٹھنڈا پانی و مشروبات کا کیمپ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – شہر قائد میں جاری شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ایپکا میٹرک بورڈ کی جانب سے بورڈ آفس میں آنے والے طلباء، طالبات، اساتذہ اور سائلین کے لیے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی فراہمی کا خصوصی کیمپ قائم کر دیا گیا۔

Mustafa Aamir Case & the Dark Web | Secrets of the Deep Internet

ایپکا میٹرک بورڈ کے صدر سلمان احمد خان نے بتایا کہ یہ اقدام شدید موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سالانہ امتحانات کی وجہ سے بورڈ آفس میں اسکول سربراہان اور اساتذہ کرام امتحانی کاپیاں جمع کرانے آ رہے ہیں، جنہیں مناسب سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

کیمپ میں موجود دیگر عہدیداران میں نائب صدر ارشاد علی جمالی، جنرل سیکریٹری شکیل لقمان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری بلال حسین، فنانس سیکریٹری محمد شفیق، پریس سیکریٹری شعیب سلیم چیمپئن، اور آفس سیکریٹری محمد وکیل شامل تھے۔

ایپکا کے صدر نے کہا کہ طلباء و والدین کی صحت و سہولت کا خیال رکھتے ہوئے آئندہ بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے میٹرک بورڈ آفس میں طلباء و سائلین کیلئے ٹھنڈا پانی و مشروبات کا کیمپ قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!