کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے پچاس سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کراچی میں تیزاب گردی، بیٹی کو بچاتے ہوئے ماں جاں بحق ہو گئی

کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹ) گلستان جوہر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں بیٹی کو بچاتے ہوئے ماں جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے پچاس سالہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، واقعے کے دوران ماں اور بیٹی گھر میں موجود تھے، لڑکی رابیعہ کو کچھ عرصے قبل ہی طلاق ہوئی تھی اور اس کے بچے سابقہ شوہر کے پاس ہیں۔

مقتولہ کی بیٹی رابیعہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھی، دو افراد گھر میں گھس کر ہم پر تشدد کرنے لگے، میرے جسم پر تیزاب پھنکا لیکن میں خود کو بچا کر واش روم میں چھپ گئی، میری والدہ مجھے بچانے کیلئے دونوں افراد کو پکڑنے لگیں تو دونوں نے اُنکے اوپر تیزاب پھنکا اور سر پر وزنی جیز مار کر قتل کر دیا واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!