اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، ملک بھر میں 8 ملزمان گرفتار

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کی جانب سے مجموعی طور پر 7 کارروائیوں میں 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں، متعدد گرفتاریاں اور اسلحہ برآمد

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔
دالبندین چاغی کے قریب ایک ٹرک سے 120 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
بلوچستان کے پشین روڈ کے قریب گاڑی سے 64 کلو افیون برآمد ہوئی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
سخی سرور روڈ ڈی جی خان کے قریب ایک ملزم سے 3 کلو چرس قبضے میں لی گئی۔
لاہور میں ایک کارگو آفس کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں موجود چار جوتوں میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔
شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ملک کو منشیات سے پاک بنانا ہے اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.16 AM 1 WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.16 AM 2 WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.17 AM WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.17 AM 1 WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.17 AM 2 WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.18 AM WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.18 AM 1 WhatsApp Image 2025 04 21 at 11.37.18 AM 2

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!