میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح، شاندار انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد

(اسٹاف رپورٹر) کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان مراد، منگو پیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز بروہی، ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اور دیگر اہم شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح، بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعلان

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ "آج گرمی کچھ زیادہ ہے لیکن ہنستے رہیں، مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔” انہوں نے منڈی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال لاکھوں جانور اس منڈی میں لائے جاتے ہیں، اور کراچی کے شہری بڑی تعداد میں نادرن بائی پاس سے جانور خریدتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منڈی نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے بیوپاریوں کے لیے روزگار کا بڑا ذریعہ ہے، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ سب کی قربانی قبول فرمائے اور بیوپاریوں کے رزق میں برکت دے۔ میئر نے یقین دہانی کرائی کہ منڈی میں سیکورٹی، صفائی اور دیگر سہولیات کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ "جب کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے،” اور منڈی میں تجارت کے فروغ کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "آخری دنوں میں ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں لیکن کوشش کی جائے گی کہ تمام سہولیات بروقت فراہم ہوں۔”

میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ شہر کی گلی محلوں میں منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محدود اور منظم منڈیوں کے ذریعے نہ صرف سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ محصولات بھی جمع کیے جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ "تبدیلی کا لفظ بدنام ہو چکا ہے، اب بہتری کا سال ہے، اور بلاول بھٹو کے نمائندوں نے بہتری کا سفر شروع کیا ہے جو جاری رہے گا۔”

میئر کراچی نے اپنی قربانی کے جانوروں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گائے اور بکرے کی قربانی کرتے ہیں اور جانور اسی مویشی منڈی سے خریدیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ترجمان مویشی منڈی ام آیمن نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا، جو عیدالاضحی تک منڈی کی کوریج کے ذریعے عوام تک معلومات پہنچاتے ہیں۔ آخر میں شاندار فائر ورک کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 04 20 at 12.38.49 PM WhatsApp Image 2025 04 20 at 12.38.52 PM

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!