ناردن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی 2025 کا انعقاد: 1200 ایکڑ پر محیط فیملی فیسٹیول، سہولیات میں نمایاں اضافہ

ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست منڈی شہاب علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 میں تیسری مرتبہ ناردن بائی پاس پر مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے، جو اس سے قبل 22 سال تک سپر ہائی وے پر قائم کی جاتی رہی۔ اس سال منڈی 1200 ایکڑ پر مشتمل ہوگی، جسے 20 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کراچی: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی مسلمانوں کو طبی امداد دینے والے عملے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری کا شدید احتجاج

شہاب علی نے کہا کہ بیوپاریوں کو اپنے جانوروں کے لیے چارہ، ٹینٹ، پانی اور خوراک وغیرہ باہر سے لانے کی اجازت ہوگی، تاہم انہیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے منڈی کے تمام راستوں پر پیٹرولنگ جاری رہے گی۔ پارکنگ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے، بائیک کی پارکنگ 1600 روپے، گاڑی 3250 روپے اور ٹرک 5000 روپے رکھی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ انٹری فیس کے علاوہ دیگر سہولیات جیسے ٹینٹ، پانی اور روشنی مفت فراہم کی جائیں گی۔ منڈی کو صرف خرید و فروخت کی جگہ نہیں بلکہ ایک مکمل فیملی فیسٹیول کا روپ دیا جا رہا ہے، جہاں خریداروں کے لیے فوڈ اسٹریٹ بھی بنائی جا رہی ہے۔ اس سال منڈی میں دو لاکھ بڑے اور ایک لاکھ چھوٹے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

وی آئی پی بلاک کے لیے فیس 2 سے 2.5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ جنرل بلاک میں تمام سہولیات مفت فراہم ہوں گی۔ جانوروں کی صحت کے لیے 50 فیصد رعایت پر میڈیکل اسٹالز لگائے جائیں گے، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم جانوروں کا مفت معائنہ کرے گی اور ادویات بھی آدھی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر نے مزید بتایا کہ سڑکوں پر سیکیورٹی کے لیے پولیس کی تعداد تین گنا بڑھا دی گئی ہے، اور فری بلاکس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ صحافیوں کو صرف اپنا کارڈ دکھا کر منڈی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ غیر قانونی منڈیوں کے خاتمے کے لیے میئر کراچی سمیت متعلقہ حکام سے بات چیت کی جا چکی ہے۔

افتتاحی تقریب 19 اپریل 2025 کو منعقد کی جائے گی، جس میں میئر کراچی کی شرکت متوقع ہے، جبکہ دو سے چار دن میں منڈی کے راستوں پر بینرز آویزاں کر دیے جائیں گے۔

ترجمان مویشی دوست منڈی، اُم ایمن نے بتایا کہ غریب بیوپاری پورے سال کی کمائی کے لیے منڈی کا رُخ کرتے ہیں، اور اب اس منڈی کا آفیشل نیوز پیج بھی بنادیا گیا ہے جہاں سے عوام مصدقہ معلومات حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف مویشی منڈی نہیں بلکہ ایک عید کلچر فیسٹیول ہے، جسے فیملی ایونٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے افراد کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
WhatsApp Image 2025 04 18 at 9.40.22 PM

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ناردن بائی پاس پر مویشی دوست منڈی 2025 کا انعقاد: 1200 ایکڑ پر محیط فیملی فیسٹیول، سہولیات میں نمایاں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!