پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی کا غزہ کے مظلوموں کے لیے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان

کراچی، ملتان، لاہور: عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہم، بطور مسلم اور پاکستانی، اس صورتحال سے بے خبر نہیں رہ سکتے۔ ہم چاہیں یا نہ چاہیں، جلد یا بدیر ہمیں غزہ کے مظلوموں کے لیے اس جنگ کا حصہ بننا پڑے گا۔ ہماری خاموشی ملک و ملت اور عالم اسلام کے لیے ایک مجرمانہ اقدام ہوگا۔ اسرائیل اسلام دشمنی میں تمام حدیں پار کر چکا ہے اور غزہ میں کھلی دہشتگردی کرکے مسلسل نسل کشی کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے ملتان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیو مہم کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کے سرپرست و معاون ممالک اسرائیل سے بڑے مجرم ہیں۔ غزہ اور فلسطین میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے، ان تک کسی بھی قسم کی امداد بھی نہیں پہنچنے دی جا رہی۔ اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والے میر جعفر اور میر صادق ہیں جو اسلام کے خلاف سازش اور مسلمانوں کی نسل کشی کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

محمد شاداب رضا نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک مفتی منیب الرحمٰن صاحب کی طرف سے جاری کیے گئے فتویٰ جہاد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اب مسلم ریاستوں کو اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 57 مسلم ممالک کے بے حس حکمرانوں سے کوئی امید نہیں لیکن "مجھے ہے حکم اذاں” کے تحت ہم اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کے حق میں کھڑے ہیں اور اسرائیل کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، صوبائی رہنما علامہ سجاد حسین باروی، اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی کا غزہ کے مظلوموں کے لیے اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!