کراچی سی ویو ساحل پر نشانِ پاکستان کے قریب ایک گاڑی کے ریت میں پھنس جانے کی اطلاع پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو فوری طور پر مطلع کیا گیا۔
ملیر پولیس کی بڑی کارروائی ایک کروڑ سے زائد مالیت کی بیئر اسمگلنگ ناکام، دو ملزمان گرفتار
ترجمان ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم ایک ایمبولینس اور ایک ریکوری وہیکل کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو باحفاظت نکال لیا۔
ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
