بجلی چوروں سے مزید 2.58 بلین روپے وصول کرلئے گئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مؤثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں، 31 دسمبر تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.58 بلین روپے وصول کیے گئے جبکہ اس عرصے کے دوران 107 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 1.39 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، لاہور سے 48 افراد جبکہ 14 افراد ملتان سے گرفتار کئے گئے ہیں، پشاور سے 0.50 بلین روپے وصول اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.02 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔

حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 41 افراد گرفتار اور 0.5 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، کوئٹہ سے 0.12 بلین روپے وصول اور 3 افراد گرفتار کئے گئے جبکہ گوادر سے 0.05 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 2.58 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!