کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، ویگو گاڑی سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ / سی آئی اے (کراچی) نے خفیہ انٹیلیجنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شیخ چورنگی، مفتی احمد الرحمن روڈ، تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود میں واقع ایک ویگو گاڑی سے 5 کلو 226 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔

فلسطین پر اسرائیلی مظالم، مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے: شاداب رضا نقشبندی

چھاپے کے دوران ملزم طارق خان عرف لوچا عرف سعید ولد عبدالعزیز کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات ویگو گاڑی (رجسٹریشن نمبر KQ-5550) کے ڈیش بورڈ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے منشیات کی سپلائی کے ساتھ دیگر متعدد مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں ایف آئی آر نمبر 46/2025 بجرم دفعہ 9(i) 3(D) CNSA 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 04 09 at 7.17.06 PM

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائی، ویگو گاڑی سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!