گبول ٹاؤن پولیس کی انٹیلیجنس بیس کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

کراچی (رپورٹ) سینٹرل زون میں تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو انٹیلیجنس بیس کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زہیب ولد شیر حسن، فیضان ولد رشید احمد اور ذیشان ولد شفیق الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزار عبداللہ شاہ غازی کی بندش پر اہلسنت میں تشویش، فوری کھولنے کا مطالبہ – شاہد غوری

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ:

ایک موٹر سائیکل تھانہ بلال کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس پر مقدمہ الزام نمبر 111/25 دفعہ 381-A کے تحت درج ہے۔

دوسری موٹر سائیکل بھی تھانہ بلال کالونی کی حدود سے ہی چوری کی گئی تھی، جس پر مقدمہ الزام نمبر 112/25 باجرم دفعہ 381-A کے تحت درج ہے۔

تیسری موٹر سائیکل تھانہ گلبہار کی حدود سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 78/25 باجرم دفعہ 381-A کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گبول ٹاؤن پولیس کی انٹیلیجنس بیس کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!