اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان شہید

اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان شہید

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سنی علما کونسل نے بتایاکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!