ملیر ہالٹ حادثہ: حاملہ خاتون، بچہ اور شوہر کی ہلاکت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، اس کے بچے اور شوہر کی ہلاکت کا اندوہناک واقعہ سندھ اسمبلی میں گونج اٹھا۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کروا دی۔

ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

عامر صدیقی نے ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنر کراچی کو واقعے کا براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کے خلاف 1973 کے افیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ ٹینکرز معصوم شہریوں کی جان لے رہے ہیں، جبکہ دن کے اوقات میں پابندی کے باوجود سڑکوں پر ٹینکرز کی آزادانہ نقل و حرکت انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کا ثبوت ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے واضح کیا کہ کراچی کے شہری لاوارث نہیں، ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ فوری اجلاس بلا کر واقعے کی مذمت کی جائے اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو۔

8f3b223a e331 4314 85f7 a2563c9674f3

One thought on “ملیر ہالٹ حادثہ: حاملہ خاتون، بچہ اور شوہر کی ہلاکت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!