کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے 23 مارچ بروز اتوار کسٹم ہاؤس کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب معین الدین وانی اور کلکٹر کسٹمز اپیل جناب اصدق افضل نے پرچم کشائی کی اور قومی سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر باسط حسین، ڈپٹی کلکٹر ہیڈ کوارٹر سید محمد رضا نقوی سمیت کسٹمز کے اعلیٰ افسران اور عملے نے شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مزارِ قائد پر حاضری، یومِ پاکستان پر اتحاد و ترقی کا پیغام
تقریب کے دوران کلکٹر معین الدین وانی نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جب کہ کسٹمز انفورسمنٹ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
اپنے خطاب میں کلکٹر معین الدین وانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اسمگلنگ کے خلاف برسرپیکار رہے گا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
