دبئی: رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران اب تک 127 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق، رمضان کے دوران بھیک مانگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جاتا ہے، اور یہ افراد عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کراچی میں 8 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جاری، مزید 10 ارب کے منصوبے جلد شروع ہوں گے: سعید غنی
ابتدائی دو ہفتوں میں 50 ہزار درہم برآمد
پولیس کے مطابق، ابتدائی دو ہفتوں میں گرفتار بھکاریوں کے قبضے سے 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) برآمد کیے گئے۔ زیادہ تر بھکاری مساجد اور ان کے اطراف سے پکڑے گئے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں بھی سخت کارروائیاں
2023 میں 499 بھکاری گرفتار کیے گئے تھے۔
2024 میں یہ تعداد 384 رہی۔
گزشتہ پانچ سالوں میں مجموعی طور پر 2085 بھکاری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھکاریوں کو پیسے دینے کے بجائے مستحق افراد کی مدد کے لیے رجسٹرڈ فلاحی اداروں سے رجوع کریں۔
