امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان اور بگولے، 33 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں مکانات اور گاڑیاں تباہ

امریکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید طوفان، آندھی، بگولوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 33 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
ناظم آباد میں چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل قادری و عشقِ قرآن کانفرنس، ہزاروں عاشقانِ اسلام کی شرکت

ریاست آرکنساس میں ایک خوفناک حادثے میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طوفان کی شدت سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور بھاری ٹرک الٹ گئے۔

میسوری اسٹیٹ ہائی وے پٹرول نے طوفان سے 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں تباہ حال مرینا میں کشتیوں کا ایک دوسرے پر چڑھا ہوا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے مزید کہا ہے کہ درختوں اور بجلی کے کھمبے گرنے سے نظام زندگی معطل ہو گیا ہے، جب کہ کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

میسوری سے متاثرہ شہری ایلیسیا ولسن نے میڈیا کو بتایا:

"یہ میری زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ تھا۔ طوفان کی گرج اتنی شدید تھی کہ ہمارے کان سن ہونے لگے تھے۔”

مسیسپی کے گورنر کے مطابق ریاست کے جنوبی علاقوں میں طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب ٹیکساس میں گرد و غبار اور آگ کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آرکنساس میں حکام نے 3 افراد کی ہلاکت اور 29 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ریاست کی گورنر سارہ ہکابی سینڈرز نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا:

"صدر نے یقین دلایا ہے کہ وہ آرکنساس کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔”

نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) کے مطابق شدید آندھی اور بگولوں کا خطرہ تاحال موجود ہے، اور ریاست مسیسپی، ٹینیسی سمیت کئی دیگر علاقوں میں مزید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیات کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ طوفانوں کے ساتھ بار بار آسمانی بجلی گرنے، تیز ہوائیں، ژالہ باری اور بگولے بننے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق بگولے وہ طاقتور ہوائی ستون ہوتے ہیں جو زمین کو چھو لیتے ہیں اور زیادہ تر ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس جیسی ریاستوں میں آتے ہیں، جس علاقے کو ٹورنیڈو گلی (Tornado Alley) کہا جاتا ہے۔

نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیئر ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 میں اب تک امریکہ میں طوفانوں سے 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید برآں، "پاور آؤٹیج ڈاٹ یو ایس” کی رپورٹ کے مطابق وسطی امریکہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات اور کاروبار بجلی سے محروم ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “امریکہ کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان اور بگولے، 33 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں مکانات اور گاڑیاں تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!