پشاور: تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر دھماکہ، مفتی منیر شاکر جاں بحق، 3 زخمی

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے دروازے پر دھماکے کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

وزیراعظم کا بڑا ریلیف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی سستی کرنے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق دھماکہ افطار سے کچھ دیر قبل مسجد کے دروازے پر ہوا، جس میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، بی ڈی یو (بم ڈسپوزل یونٹ)، سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پشاور میں اس قسم کے دہشتگرد حملے پہلے بھی ہو چکے ہیں اور سیکیورٹی فورسز اس سلسلے میں تحقیقات اور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

One thought on “پشاور: تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر دھماکہ، مفتی منیر شاکر جاں بحق، 3 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!