یوم علی کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت اہم اجلاس

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں یوم علی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یوم علی کے جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں کے منتظمین اور عہدیداران نے شرکت کی۔
پاکستان نیوی کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز “پی این ایس شوشک” کی چین میں شاندار لانچنگ، خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کا نیا سنگ میل

اجلاس میں ضلع وسطی کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں یوم علی کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور منعقد ہونے والی مجالس کے سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایس ایس پی سنٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے اجلاس کے شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یوم علی کے موقع پر طاق راتوں کے لیے اضافی نفری فراہم کی جائے گی تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر موٹرسائیکل گشت کو بڑھایا جائے گا، جبکہ لیڈی سرچر (خواتین سیکیورٹی اہلکار) بھی تعینات کی جائیں گی تاکہ خواتین کی مجالس اور جلوسوں میں سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

ایس ایس پی سنٹرل نے کہا کہ یوم علی کے موقع پر تمام متعلقہ اداروں بشمول کے الیکٹرک (KE)، کے ایم سی (KMC)، اور ڈپٹی کمشنر (DC) آفس کو آن بورڈ لیا جائے گا تاکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران بجلی، صفائی، اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ یوم علی کے پروگراموں کو پرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل کرانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کے تعاون سے اسے کامیاب بنایا جائے گا۔

c94cec66 23b4 4502 bf4a 76d03a2da5a5 3e8962da b741 4f0e a3bd 47dc3a606fb5 49422bf0 9c25 4c67 b993 5dc2128345be bf642d88 ea70 4857 9964 6598dbc3dcb3 ed421734 274c 4e13 9ced 189ee90c39c6

One thought on “یوم علی کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!