بلوچستان ٹرین حملہ: 36 گھنٹے میں کامیاب آپریشن، دہشتگردوں کے عزائم ناکام — ڈی جی آئی ایس پی آر

(تشکر نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرین حملے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا، جس کے بعد مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔ دہشتگردوں کے پاس غیر ملکی اسلحہ تھا اور ان کے درمیان خودکش بمبار بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، ایف سی اور پاکستان ایئر فورس نے 36 گھنٹے کے اندر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت رہا کرایا اور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والے فوجی، رینجرز اور پولیس کے جوان قوم کے ہیرو ہیں، ہمیں ان کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے: سعید غنی

پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں نے مسافروں کو ٹولیوں میں تقسیم کر کے ٹرین کے اندر اور باہر پوزیشن سنبھالی تھی۔ آپریشن کے دوران خودکش بمباروں کی موجودگی کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ کارروائی کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز نے ضرار کمانڈوز کے ذریعے انجن سے داخل ہوکر دہشتگردوں پر حملہ کیا، جبکہ پاکستان ایئر فورس نے بھی بھرپور معاونت فراہم کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق دہشتگرد شہریوں کو قتل کرتے رہے تاکہ خوف پھیلایا جا سکے۔ تاہم، فوجی اسنائپرز کی کامیاب کارروائی کے بعد یرغمالیوں کو نکلنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ایک ضرار کمانڈو زخمی ہوا جبکہ پہاڑوں پر چھپے دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ دہشتگرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے اور بادغیس کے نائب گورنر کا بیٹا بھی اس حملے میں مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان دہشتگرد پہلے بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے اس واقعے کو بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پرانی اور گمراہ کن ویڈیوز دکھا کر جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھا تاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کیا جا سکے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بنا کر ویڈیوز بنائیں جو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں، جنہیں بھارتی میڈیا بار بار چلاتا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کے پروپیگنڈا کے باوجود پاکستانی فورسز نے یرغمالیوں کو بچانے کے لیے مثالی پیشہ ورانہ کارروائی کی۔

آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج، ایف سی، رینجرز اور ایئر فورس کی مشترکہ کارروائی سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا، اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلوچستان ٹرین حملہ: 36 گھنٹے میں کامیاب آپریشن، دہشتگردوں کے عزائم ناکام — ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!