سانحہ جعفر ایکسپریس کے خلاف مورڑو میربحر ٹاؤن چیئرمین علی اکبر کی قیادت میں احتجاجی ریلی، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

(تشکر نیوز) مورڑو میربحر ٹاؤن کے چیئرمین علی اکبر کی جانب سے سانحہ جعفر ایکسپریس کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کیمپ آفس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر ٹاؤن سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس ڈسٹرکٹ کیماڑی تک نکالی گئی، جس میں یونین کمیٹی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، بلدیاتی نمائندگان، ٹاؤن افسران، ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سندھ اسمبلی کی متفقہ قرارداد: دریائے سندھ پر نئی نہروں کی تعمیر مسترد، سندھ حکومت کا آبی حقوق کے تحفظ کا عزم

ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین علی اکبر نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت آپریشن کامیاب ہوا، جس پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

علی اکبر نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ہماری فوج کے جوانوں اور ایس ایس جی کمانڈوز نے بہادری اور جفاکشی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و سپاہی سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تاکہ ہم چین و سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

ٹاؤن چیئرمین علی اکبر نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشتگرد عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک دشمن سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ جعفر ایکسپریس کے خلاف مورڑو میربحر ٹاؤن چیئرمین علی اکبر کی قیادت میں احتجاجی ریلی، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!