جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا، ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر جاری

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے فائنل کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا اور تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

سانحہ جعفر ایکسپریس: وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان پر اجلاس، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

تفصیلات کے مطابق 12 مارچ کو کیے گئے فائنل کلیئرنس آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد جدید غیر ملکی اسلحے سے لیس تھے اور سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت اور بہادری کے ساتھ آپریشن مکمل کیا۔

جاری کی گئی تصاویر میں دہشت گردوں کو ٹرین کے ارد گرد مردہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹرین اور مسافروں کو نقصان سے بچاتے ہوئے کارروائی مکمل کی۔

حکام کے مطابق یہ آپریشن ملک دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں

61 / 100 SEO Score

One thought on “جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے تمام مغویوں کو بازیاب کرا لیا، ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!