یومِ علیؓ کے سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت اہم اجلاس

یومِ علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

کراچی میں “کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (KRAAT)” کا قیام، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افتتاح کر دیا

اجلاس میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، معروف ذاکرین، علمائے کرام، اور جلوس و مجالس کے منتظمین کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران یومِ علیؓ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات، درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایس ایس پی ملیر نے ہدایت دی کہ جلوسوں کے منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ بروقت معلومات اور تعاون یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجالس، جلوس اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ضلع ملیر پولیس یومِ علیؓ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے گی

66 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ علیؓ کے سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی ملیر کی زیر صدارت اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!