کراچی میں "کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (KRAAT)” کا قیام، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افتتاح کر دیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (ایڈیشنل آئی جی) پولیس کراچی جناب جاوید عالم اوڈھو اور ٹریفک پولیس کے تمام ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

جنڈولہ میں ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے "کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم” (KRAAT) کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ان کی وجوہات کے درست تعین کے لیے "کراٹ” کے نام سے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یہ ٹیم جائے حادثہ کا معائنہ، شواہد اکٹھے کرنے اور حادثے کی اصل وجوہات سامنے لانے کے لیے کام کرے گی تاکہ مستقبل میں مؤثر حکمت عملی کے ذریعے قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے مطابق:

ٹیم 10 ماہر اہلکاروں پر مشتمل ہوگی جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔

اس ٹیم کے لیے خصوصی یونیفارم متعارف کرایا گیا ہے۔

ایک جدید موبائل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے جو فوری حادثاتی رپورٹنگ میں مدد دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ اور رواں سال کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں جیسے:
• فینسی نمبر پلیٹس
• گرین نمبر پلیٹس
• ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس
• پریشر ہارن
کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں اور ضبط شدہ اشیاء کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ KRAAT جیسے اقدامات شہریوں کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی آلات کے استعمال سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں "کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم (KRAAT)” کا قیام، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افتتاح کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!