جنڈولہ میں ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

جنڈولہ میں دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی قلعہ پر کیے گئے خودکش حملے کو سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

پاک بحرین عسکری قیادت کا فوجی تعاون بڑھانے اور سیکیورٹی امور پر اتفاق

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایف سی قلعہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشتگردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 10 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے عوام کو محفوظ بنانے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “جنڈولہ میں ایف سی قلعہ پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!