آمدنی کے حوالے سے چلنے والی مختلف خبریں بے بنیاد ہیں : سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد
کراچی:- (تشکُّر نیوز اسٹاف رپورٹ ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے تمام افسران مشترکہ طور پر ادارے کی بہتری اور شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ادارے کی آمدنی کے حوالے سے چلنے والی مختلف خبریں بے بنیاد ہیں، انکا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی ماہ ستمبر کی آمدنی ایک ارب 52 کروڑ، اکتوبر ایک ارب 58، نومبر ایک ارب 43 اور گزشتہ ماہ ایک ارب 67 ارب روپے آمدنی ہوئی ہے جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ کی سب سے زائد آمدنی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ادارے کا کسی بھی حوالے سرکاری موقف دینے کا اختیار صرف ترجمان واٹر کارپوریشن کو ہے جبکہ ادارے کے کسی بھی افسر یا ملازم کا بیان ادارے کے ساتھ منسوب نہیں کیا جائے اور ایسے عمل سے اجتناب کیا جائے۔
