اسلام آباد: پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات فروری 2025 میں کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو جولائی 2024 کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ ذرائع کے مطابق، فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.42 ارب ڈالر رہا، جو جنوری 2025 میں 1.68 ارب ڈالر تھا، یعنی ماہانہ بنیاد پر 26 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام، 5 رکنی گینگ گرفتار
گزشتہ چند ماہ میں برآمدات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
دسمبر 2024: 1.48 ارب ڈالر
نومبر 2024: 1.46 ارب ڈالر
اکتوبر 2024: 1.63 ارب ڈالر
ستمبر 2024: 1.61 ارب ڈالر
اگست 2024: 1.64 ارب ڈالر
جولائی 2024: 1.27 ارب ڈالر
ماہرین کے مطابق برآمدات میں اس نمایاں کمی کی وجوہات میں عالمی معاشی حالات، پیداواری لاگت میں اضافہ، اور توانائی بحران شامل ہیں۔
