نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام، 5 رکنی گینگ گرفتار

کراچی: سینٹرل تھانے نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا اور گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایم پی اے معاذ محبوب کی پرویز بھائی کے جنازے میں شرکت، لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی

ایس ایچ او نیو کراچی نے اسٹاف کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی، جس میں شاہین فورس اور تھانے کا عملہ شامل تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جیو موبائل مارکیٹ کے قریب چھاپہ مارا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سیکٹر 11J میں ایک گھر میں ڈکیتی کے ارادے سے آئے تھے۔ پولیس نے ملزمان سے ایک 125 چائنا موٹر سائیکل، ایک چائنا 70 اور ایک ہونڈا 70 موٹر سائیکل برآمد کی، جبکہ ان کے قبضے سے 5 عدد 30 بور پستول بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:

حق نواز ولد محمد نذیر عالم

قدرت حسین ولد غلام فرید

عبدالرزاق ولد محمد یونس

علی حسن ولد عبدالمجید

جہانگیر ولد یوسف

جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف 23(1) اور (1)25 اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں تفتیشی شعبے کے حوالے کر دیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام، 5 رکنی گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!