لاہور: تشکر نیوز کے مطابق، ’سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کے تحت 94,483 سولر سسٹم رواں سال میں لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکیم میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب صارفین کو مبارک باد دی اور سولر سسٹم کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
بوٹ بیسن تشدد کیس: شاہ زین مری کے 5 گارڈز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات
عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلا کر ریلیف دینا ترجیح ہے۔
فری سولر پینل اسکیم جلد از جلد مکمل کی جائے، کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر انسٹالیشن کا آغاز ہوگا۔
پہلے فیز کی تفصیلات
جولائی کے آخر تک پہلا فیز مکمل کر لیا جائے گا۔
ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
47,182 سولر سسٹم (0.55 کلو واٹ) اور 47,301 سسٹم (1.1 کلو واٹ) انسٹال کیے جائیں گے۔
ویری فکیشن اور سیکیورٹی
صارفین کی ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی کے ذریعے ویری فکیشن کی جائے گی۔
ہیلپ لائن قائم کر دی گئی تاکہ صارفین کو رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے اسے صارف کے شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
متوقع فوائد
57,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی۔
وفاقی حکومت پر سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔
یہ اسکیم ماحولیاتی بہتری اور عوامی ریلیف کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
