جمشید ڈویژن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں رمضان کے پہلے روز سرکاری نرخوں پر سخت چیکنگ، منافع خوروں کے خلاف ایکشن
تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے امجد عرف عبید ولد ولی بخش اور راشد ولد عبدالرفیق کو حراست میں لیا، جن کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں کے بارے میں بھی تفتیش کی جائے گی۔
