کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے، تاکہ شہریوں کو عبادات اور کھانے کی تیاری میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کارروائی، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کمشنر کراچی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید نے کے الیکٹرک اور سوئی گیس کے سربراہان کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور دونوں اداروں کو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان میں ان بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا کمشنر کراچی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

