تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کو ہٹانے، ہراساں کرنے سے روک دیا
اسلام آباد: (تشکُّر نیوز ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بیٹھے بلوچ مظاہرین کے لئے بڑاحکم جاری کر دیا
دھرنا پر موجود بلوچ فیملیز کو ہٹانے سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز 5 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کئے، بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی
