ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 03 جنوری 2024
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کاروائی دو اسٹریٹ کریمنل ملزمان گرفتار موقع سے اسلحہ ایمونیشن سیمت چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد
خواجہ اجمیر نگری پولیس نےاسٹریٹ کریمنل ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان (1) شہزاد ولد محمد حاکم (2) شعیب ولد طارق کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضے سے بالترتیب ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈ زندہ بلا نمبری بلا لائسنسی و ایک ضرب ریلوالر 32 بور چرخی والا بمعہ 2 راؤنڈ بلا نمبری بلا لائسنسی برآمد ہوا
جبکہ ملزمان کےزیر استعمال موٹر سائیکل نمبر 1350-KHKمیکر سپر پاور 70سیاہ ماڈل 2014انجن نمبر 0886148-SPچیچز نمبر 0934703-SP کی بابت معلومات کی تو بتایا کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے چھینی ہوئی ہے
برآمدہ موٹر سائیکل کا رکارڈ چیک کرانے پرمعلوم ہوا کہ موٹر سائیکل بالا تھانہ سرجانی ٹاؤن کے مقدمہ الزام نمبر 04/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج رجسٹر ہے
ملزمان بالا کے خلاف تھانہ ہذا میں مقدمات 9/2024 و 10/2024 بجرم دفعات 231Aسندھ آرمز ایکٹ 2013 درج رجسٹر کئے گئے
ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جو کہ کئی وارداتوں کا انکشاف کرسکتےہیں۔
ملزم شعیب طارق کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
(1) مقدمہ الزام نمبر 43/2021 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ سرسید
(2) مقدمہ الزام نمبر 429/2021 بجرم دفعہ 381آ ت پ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کراچی
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
