سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعے اور 8 فروری انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل مؤخر

 سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے 9 مئی واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار

ایڈووکیٹ حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور ملزمان کے خلاف ہونے والی قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے۔

اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کون سا قانون جوڈیشل کمیشن کے قیام کی اجازت دیتا ہے؟ مزید برآں، انہوں نے درخواست میں درج اموات کے حوالے سے شواہد طلب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جاں بحق فرد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم نہیں کیا گیا۔

وکیل حامد خان نے مؤقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے تو حقائق سامنے آ سکیں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ کم از کم ایک سرٹیفکیٹ یا ایف آئی آر کی کاپی ہی درخواست کے ساتھ منسلک کی جا سکتی تھی۔

عدالت نے تحریک انصاف کو مزید شواہد اور دستاویزات جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے 9 مئی جوڈیشل کمیشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر نمبر لگانے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے 8 فروری 2025 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل حامد خان اور ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے اور مطالبہ کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے درخواست کو نمبر دیا جائے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس پر میرٹ پر دلائل دیں، ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم وکیل ریاض حنیف راہی نے استدعا کی کہ درخواست کو نمبر لگا کر میرٹ پر تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔

عدالت نے درخواست نمبر لگانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وکلا کو تیاری کا موقع دینے کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعے اور 8 فروری انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل مؤخر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!