اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا اعتراف، پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے نیٹ ورک کا انکشاف

کراچی: اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے پولیس کو اپنا اعترافی بیان دیتے ہوئے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے نیٹ ورک کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کی زیر صدارت اجلاس، رمضان المبارک میں سیکیورٹی سخت کرنے اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ملزم کے مطابق، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے منشیات کے آرڈر دیتے تھے، جو ایک مخصوص مقام پر ڈیلیور کی جاتی تھیں۔ مزید انکشاف ہوا کہ طلبہ سے دوستی کر کے انہیں ویڈ (ویٹ) کے استعمال کا عادی بنایا جاتا تھا، اور چند مہینوں میں خریداری کا دائرہ وسیع ہو جاتا تھا۔

ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق کراچی میں دو بڑے گروہ منشیات کا کاروبار چلا رہے ہیں۔

ایک گروہ کیلیفورنیا سے غیر قانونی طور پر ویڈ منگواتا ہے۔

دوسرا گروہ ایرانی ویڈ فروخت کر رہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق، ملزم ساحر حسن نے دو سال میں منشیات کی فروخت سے 24 کروڑ روپے کمائے۔ تاہم، اس کا مصطفیٰ عامر قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف ڈرگ ڈیلر ہے۔

پولیس کو ملزم کے موبائل فون سے ایسی ویڈیوز بھی ملی ہیں جن میں وہ گھر میں منشیات اگانے کے پودے لگا رہا ہے۔ مزید برآں، اداکار ساجد حسن کے مینیجر سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ ویڈ فروخت کرنے والے 15 اہم کردار روپوش ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی ڈرگ ڈیلر نے ملک سے فرار نہیں کیا۔ اس کے ساتھ ہی، ایرانی گروپ کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا اعتراف، پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے نیٹ ورک کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!