پاک ازبک دفاعی تعلقات میں پیش رفت: ازبک نائب وزیر دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور ایئر ڈیفنس فورسز و فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل برخانوف اخمد جمالووچ نے ملاقات کی۔
پاک ازبک عسکری تعلقات میں وسعت: ازبک نائب وزیر دفاع کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

اس ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک امور اور خاص طور پر علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ازبک نائب وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

قبل ازیں، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاک ازبک دفاعی تعلقات میں پیش رفت: ازبک نائب وزیر دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!