کراچی – مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے پولیس کو ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ ہائی کورٹ کو باضابطہ مکتوب ارسال کیا، جس کے بعد عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔
سہراب گوٹھ پولیس کی کامیاب کارروائی، سات روز قبل اغوا ہونے والا پانچ سالہ بچہ بازیاب
سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج کے اختیارات ختم کر دیے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق، انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کو منتظم جج کے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں، تاکہ کیس کی شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
