کراچی – سہراب گوٹھ اسکیم 33 لاسی گوٹھ میں واقع الایمان پبلک اسکول سے سات دن قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے پانچ سالہ معصوم بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کروا لیا۔
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم، سخت اقدامات کا اعلان
پولیس کے مطابق، بچے کے اغوا میں ملوث ملزم محمد عامر ولد مسعود احمد کو لیاری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے الایمان اسکول کے پرنسپل حیات کو فون کرکے بچے عبد السبحان کا یونیفارم لانے کے بہانے اسے اپنے حوالے کرنے کا کہا، جس پر اسکول انتظامیہ نے بچہ اس کے حوالے کر دیا۔
ایس آئی او سہراب گوٹھ منظور علی لاشاری نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کی یہ واردات سات دن قبل پیش آئی تھی، جس میں معصوم محمد سبحان کو دھوکہ دہی سے اسکول سے لے جایا گیا تھا۔ بچے کے ورثاء نے 19 فروری کو تھانہ سہراب گوٹھ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور لیاری سے گرفتار کر لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
