گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم اور خاتون گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ایس ایچ او گڈاپ کے مطابق، پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس میں گرفتار ملزمان شیر علی اور میرا گل کے قبضے سے 1.135 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس، 35 گرام آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کرلی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے اور خاتون بھی اس دھندے میں شامل تھی۔ پولیس نے برآمد شدہ منشیات کو ضابطے کے تحت قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم اور خاتون گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!