ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی: تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آپریشن سویفٹ ریٹارٹ: بھارتی سازشوں اور ناکامیوں کے اصل حقائق بے نقاب

پولیس کے مطابق، کارروائی بولان سجی کے قریب عمل میں لائی گئی، جہاں سے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اسحاق ولد افضل، گوہر ولد سعید محمد، اور لال محمد ولد مسافر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے تھانہ عزیز بھٹی اور اس کے اطراف میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!